Tuesday, September 17, 2024

لندن ، کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

لندن ، کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل
June 15, 2018
لندن (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبعیت بگڑی گئی جس کے بعد انہیں ہارلے کلینک کے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے  ڈاکٹرز نے اگلے چوبیس گھنٹے اہم قرار دیے ہیں ۔ بیگم کلثوم نواز کو صبح دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری ہارلے کلینک سٹریٹ منتقل کیا گیا ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز بھی لندن پہنچنے پر سیدھا ہسپتال گئے اور کلثوم نواز کی تیمارداری کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹرز نے نواز شریف کو  کلثوم نواز  کی صحت کے حوالے سے بریف کیا۔ ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کی طبعیت بدستور خراب اور وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ بولنے سے بھی قاصر ہیں ۔ ڈٖاکٹر کا ایک  پینل صبح اُن کا دوبارہ معائنہ کرے گا۔ شریف خاندان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ  کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔ اللہ تعلیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے ۔