Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لندن :پی ایس پی کارکنوں کا بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

لندن :پی ایس پی کارکنوں کا بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ
July 23, 2017

لندن (92نیوز)برطانوی دارالحکومت لندن میں پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سربراہ کے خلاف ان کی رہائش  گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کےمطابق مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے  رضا ہارون نے کہاہے ایم کیو ایم بانی ایک مرتبہ پھر کراچی میں دہشت گردوں کے ذریعے معصوم لوگوں کو قتل کرا رہا ہے اور غیر ملکی طاقتوں کو پاکستان پر حملے کرنے کا بھی کہہ رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ برطانوی حکومت اس دہشت گردی کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا بائیس اگست دوہزار سولہ کے بعدسے بانی ایم کیو ایم کا سیاسی کردار ختم ہو چکا ہےاس لئے اب وہ کراچی میں دہشت گردی کرا رہا ہے۔