Sunday, September 25, 2022

لندن : پاکستانی ہائی کمیشن  کاپروٹوکول عملہ شہباز شریف کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ نہ پہنچ سکا ، وزیراعلیٰ کی ہائی کمشنر پر چڑھائی

لندن : پاکستانی ہائی کمیشن  کاپروٹوکول عملہ شہباز شریف کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ نہ پہنچ سکا ، وزیراعلیٰ کی ہائی کمشنر پر چڑھائی
لندن(92نیوز)لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کا پروٹوکول عملہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے استقبال  کے لئے ایئرپورٹ نہ پہنچ سکا جس پر شہباز شریف کا پارہ ہائی ہوگیا ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف جو آج لندن وزیراعظم میاں نواز شریف کی عیادت کیلئے پہنچے ہیں ان کو لینے کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن کا پروٹوکول عملہ ایئرپورٹ وقت پر نہ پہنچ سکا ۔ پروٹوکول عملے کے ایئرپورٹ نہ پہنچنے پر شہبازشریف کا پارہ تو ہائی ہوگیا ۔ شہباز شریف نے  ہائی کمشنر سید ابن عباس کی سخت سرزنش کی اور ہائی کمشنر سے گاڑی کا پوچھتے رہے۔ اسی اثنا میں وزیراعلیٰ شہبازشریف غصے میں لیگی عہدیدار کی کار میں ہی حسین نواز کے گھرروانہ ہوگئے۔