Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لندن اور ٹوکیو میں جشن آزادی کی پروقار تقریب، ہم وطنوں کی بھر پور شرکت

لندن اور ٹوکیو میں جشن آزادی کی پروقار تقریب، ہم وطنوں کی بھر پور شرکت
August 14, 2016
لندن،ٹوکیو (92نیوز)پاکستانی ہائی کمشن لندن میں یوم آزادی کی  پروقارتقریب کااہتمام کیاگیا سجائی گئی جس میں  پاکستانی کمیونٹی نےبھرپورشرکت کی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی دنیابھرمیں جہاں بھی ہیں،پاکستان ان کےدلوں میں دھڑکتاہے۔ لندن میں   مقیم پاکستانیوں نےبھی  اپنےوطن کاجشن آزادی جوش وخروش سےمنایا۔ اس موقع پر  پاکستان  ہائی کمشن لندن میں یوم آزادی کی  پروقارتقریب  سجائی گئی جس میں  پاکستانی کمیونٹی نےبھرپورشرکت کی۔ تقریب میں  موجودنوجوانوں،بچوں اورخواتین کاجوش وجذبہ آسمان سےباتیں کررہاتھا۔ وطن سےدوررہنےوالوں کےچہروں پروطن سےمحبت  کےپھول کھلےتھے۔ ہائی  کمشنر پاکستان سید ابن عباس نے پرچم کشائی کی جس کےبعد قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ تقریب میں پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا بچوں نے قومی نغمے پیش کرکےماحول گرمادیا۔ تقریب میں   صدر پاکستان اور وزیر اعظم کا پیغام بھی پڑھا گیا  قبل ازیں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی پاکستانی ہائی کمیشن میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔