Saturday, July 27, 2024

لندن: ٹیکسی ڈرائیورز کا کار شیئرنگ سروس، ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، سیاہ ٹیکسیاں کھڑی کر کے پارلیمنٹ چوک بلاک کر ڈالی

لندن: ٹیکسی ڈرائیورز کا کار شیئرنگ سروس، ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، سیاہ ٹیکسیاں کھڑی کر کے پارلیمنٹ چوک بلاک کر ڈالی
February 11, 2016
لندن (ویب ڈیسک) لندن میں ٹیکسی ڈرائیوروں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ وسطی لندن میں ٹیکسی ڈرائیوروں نے روایتی طور پر سیاہ رنگ کی ٹیکسیاں پارلیمنٹ چوک کے سامنے کھڑی کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہزاروں کی تعداد میں ڈرائیورز ٹیکسی ریگولیشنز اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج  کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ٹرفالگر اسکوائر سے پارلیمنٹ ہاؤس تک راستہ بلاک کر دیا۔ متحدہ کیبیز گروپ کےلین مارٹن نے کہا کہ ٹیکسی کمپنی ابر کو بھی چاہئے کہ ملک کے قواعدوضوابط کی پیروی کرتے ہوئے اپنی ٹیکسیوں کو ضابطے کے تحت لائے اور سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جائے۔