Thursday, December 1, 2022

لندن: ٹکٹ گھروں کی بندش پرریلوے ملازمین کی ہڑتال

لندن: ٹکٹ گھروں کی بندش پرریلوے ملازمین کی ہڑتال

لندن (ویب ڈیسک) لندن میں زیرزمین ریلوے نظام ٹیوب کے ملازمین اور انتظامیہ میں مذاکرات ناکام، ملازمین چوبیس گھنٹے کی ہڑتال پر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لندن ٹیوب سسٹم میں ٹکٹ گھربند کر کے ٹکٹ مشینیں نصب کرنے کے منصوبے کے خلاف ملازمین نے ہڑتال شروع کر دی۔ ریلوے یوننیز اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جو بے نتیجہ رہے۔

ٹرانسپورٹ یونین کا کہنا ہے کہ خودکار ٹکٹ مشینیں نصب ہونے سے سیکڑوں ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے۔ ٹیوب سسٹم ملازمین کی ہڑتال کے باعث لندن کو کئی ملین پاؤنڈز کانقصان ہو سکتا ہے جبکہ ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔