لندن : وزیراعظم کی آکسفورڈ سٹریٹ میں ونڈو شاپنگ، کافی بھی پی

لندن(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف نے لندن کی آکسفورڈ اسٹریٹ میں ونڈو شاپنگ کی ،وزیراعظم مہنگے اسٹورز میں قیمتی گھڑیاں پسند کرتے رہے ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے آج ایک بارپھر لندن میں ونڈشاپنگ کی ۔وزیراعظم اس موقع پر گھڑیوں کی دکان پر قیمتی گھڑیاں بھی پسند کرتے رہے ۔ وزیراعظم کی صحت آج پہلے سے بہتر دکھائی دے رہی تھی اس لئے تو انہوں نے ایک مقامی کافی شاپ سے کافی بھی پی ۔