Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لندن : نون لیگی قیادت چرچل ہوٹل میں سر جوڑ کر بیٹھ گئی

لندن : نون لیگی قیادت چرچل ہوٹل میں سر جوڑ کر بیٹھ گئی
April 17, 2016
لندن (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف اور وزیرداخلہ چودھری نثار کی لندن میں اہم ملاقات ہوئی ہے جبکہ سرتاج عزیز بھی لندن پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چودھری نثار نے لندن کے چرچل ہوٹل میں ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری نثار نے وزیراعظم کو جرمنی میں غیررسمی ملاقاتوں پر بریف کیا۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان پاناما لیکس کی صورتحال اور تحقیقاتی کمیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان ہائی کمیشن کے عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز بھی لندن پہنچ گئے ہیں۔ انہیں وزیراعظم نے گزشتہ روز فون کرکے لندن پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔ مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس 19 اپریل کو ہوگا جس میں شرکت کے لیے وفاقی وزراءکل لندن روانہ ہوں گے۔