Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لندن: نئے شاہی مہمان کے انتطار میں مداح نے اسپتال کے باہر ڈیرہ ڈال لیا، مداح کو اسی ویں سالگرہ پر کنزنگٹن محل کی جانب سے کیک کا تحفہ

لندن: نئے شاہی مہمان کے انتطار میں مداح نے اسپتال کے باہر ڈیرہ ڈال لیا، مداح کو اسی ویں سالگرہ پر کنزنگٹن محل کی جانب سے کیک کا تحفہ
May 1, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں نئے شاہی مہمان کے انتظار میں اسپتال کے باہر بیٹھے مداح کو کنزنگٹن پیلس کی جانب سے اس کی سالگرہ پر کیک کا تحفہ دیا گیا ہے۔ ٹیری ہٹ نامی مداح نے  گزشتہ دس دن سے لندن کے سینٹ میری اسپتال کے باہر نئے شاہی مہمان کے انتظارمیں ڈیرہ ڈال رکھا ہے۔ ٹیری ہٹ کو اسی ویں سالگرہ کے موقع پر کنزنگٹن محل کی جانب سے کیک کا تحفہ بھیجا گیا۔ ٹیری  کا خیال تھا کہ شاہی خاندان میں بچے کی پیدائش تیس اپریل کو ہو گی لیکن ایسا تو نہیں ہوا تاہم اسے شاہی محل کی طرف سے اس کی سالگرہ پر یاد رکھا گیا اور کیک بھجوایا گیا۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ نئے شاہی مہمان کو تو نہیں حاصل کر سکا تاہم وہ خاص تحفہ ملنے پرخوش ہے۔ کیک کے ساتھ  بھیجے گئے کارڈ پر شاہی خاندان کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔