Saturday, December 3, 2022

لندن میں ہالی ووڈ فلم سین اینڈریاس کا پریمئر، فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے،  نیپال زلزلے میں ہلاک ہونیوالوں کو خراج عقیدت

لندن میں ہالی ووڈ فلم سین اینڈریاس کا پریمئر، فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے،  نیپال زلزلے میں ہلاک ہونیوالوں کو خراج عقیدت
لندن (ویب ڈیسک) لندن میں قدرتی آفات پر مبنی ہالی ووڈ فلم سین اینڈریاس کا پریمئر پیش کیا گیا۔ فلم کی تمام کاسٹ نے ریڈکارپٹ پر جلوہ گر ہو کر مداحوں کے دل جیت لیے۔ سابق ریسلر ڈان جانسن فلم سین اینڈریاس میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ جانسن نے فلم میں لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کے ہیلی کاپٹر پائلٹ کا کردار نبھایا ہے جو ایک قدرتی آفت کے دوران اپنی بیوی اور بیٹی کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ لندن کے لیسٹر اسکوائر پر منعقد ہونے والی ریڈکارپٹ تقریب کے موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد فلم کی کاسٹ کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھی۔ فلم کی کاسٹ نے نیپال میں ہولناک زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ نیپال میں زلزلہ متاثرین کی بھرپور امداد بھی کریں گے۔