Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لندن میں پراپرٹی ایکسپو 2017 کا انعقاد،ڈیلرزنےنئے پراجیکٹس متعارف کرائے

لندن میں پراپرٹی ایکسپو 2017 کا انعقاد،ڈیلرزنےنئے پراجیکٹس متعارف کرائے
July 11, 2017

لندن (92نیوز)برطانوی دارالحکومت میں دوسری پاکستان پراپرٹی ایکسپو دوہزار سترہ کا انعقاد ہواجس میں گوادر سے لاہور تک پراپرٹی ڈویلپرز نے اپنے پراجیکٹس متعارف کرائے۔ نمائش میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بھرپور پسندیدگی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کےمطابق برطانیہ کی لیڈنگ ایڈورٹائزنگ ایجنسی الائنس مارکیٹنگ کے زیر اہتمام لندن اولمپیا میں دوسری پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے معروف پراپرٹی ڈویلپرز اور لندن کی کاروباری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ پراپرٹی ایکسپو کا افتتاح  لندن میں ڈپٹی پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ نےکیا اس موقع پر پاکستان کے بڑے پراپرٹی پراجیکٹس کو متعارف کروایا گیا۔  گوادر اسلام آباد اور لاہور کے ان بڑے بڑے پراجیکٹس میں شرکا نے بھرپور دلچسپی لی اور اپنی پسندیدگی کا اظہارکیا۔ اس موقع پر پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے بعد سرمایہ کاری کیلئے ایک محفوظ ملک بن چکا ھے۔