Sunday, March 3, 2024

لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے افسران کی ایون فیلڈ ہاؤس آمد

لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے افسران کی ایون فیلڈ ہاؤس آمد
December 16, 2019
 لندن (92 نیوز) لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے افسران کی ایون فیلڈ ہاؤس آمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ہائی کمیشن کے افسران عدالتی احکامات کے سلسلے میں فلیٹس میں آئے ۔ پاکستان  ہائی کمیشن لندن کےعملے نے لندن میں پارک لین کےعلاقے میں موجود نوازشریف کی رہائش گاہ کا دورہ کیا جس کا مقصد عدالتی احکامات کے متعلق سابق وزیراعظم نواشریف سے  بات چیت کرنا تھا۔ عملے نے اس موقع پر علاج کےحوالےسے کچھ دستاویزات کی تصدیق بھی کرائی ۔ ہائی کمیشن کے افسران نے ڈیڑھ گھنٹہ ن لیگی قائد کےساتھ گزارا اور عدالتی امور کو سرانجام دیا۔