Sunday, October 2, 2022

لندن میں مظاہرین سے جھگڑا، مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر گرفتار

لندن میں مظاہرین سے جھگڑا، مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر گرفتار
لندن (92 نیوز) لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا کو ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں نے تحریک انصاف کے کارکن کیساتھ لڑائی کی اور اُسے  لہو لہان کر دیا۔ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر نواز شریف کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج جاری تھا۔ اس دوران مریم نواز اور حسین نواز کے بیٹے باہر نکلے اور مظاہرین سے تلخ کلامی شروع کر دی۔ طاقت کے نشے میں چور جنید صفدر اور زکریا شریف نے ایک نوجوان پر مکے برسانا شروع کر دیئے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ جنید صفدر اور زکریا نے موقع پر موجود پولیس کو بھی خاطر میں نہ لائے جس کا خمیازہ ان کو ہاتھوں پر ہتھکڑی لگوا کر بھگتنا پڑا۔ دوسری جانب مریم نواز بھی اپنے بیٹے کے غنڈہ گردی کے دفاع میں بول پڑیں۔ ٹویٹر پر جاری پیغام میں الزام عائد کیا کہ  لندن فلیٹ کے باہر پی ٹی آئی کارکن نے جنید کو دیکھتے ہی برے الفاظ سے پکارنا شروع کر دیا تھا۔ ان کی جگہ کوئی بھی ہوتا تو ردعمل دیتا۔