Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لندن میں مسلمانوں کا عظیم الشان جلوس میلاد‘ ہزاروں افراد کی شرکت

لندن میں مسلمانوں کا عظیم الشان جلوس میلاد‘ ہزاروں افراد کی شرکت
December 22, 2015
لندن (92نیوز) حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں دنیا بھر کے مسلمان ممالک کی طرح مغربی ممالک میں بھی سرور کائنات ﷺ پر عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن کے علاقے ساوتھ ہال میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں تیسواں سالانہ جلوس نکالا گیا جس میں برطانیہ بھر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔ قاری امین چشتی کی قیادت میں نکلنے والے اس جلوس میں ہزاروں مرد ، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ 92 نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے قاری امین چشتی کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسلام امن پسند مذہب ہے ایسے عناصر کو ہمیں اپنی صفوں سے نکال باہر کرنا چاہیے۔ جلوس کو لندن پولیس کی جانب سے سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ london jaloos london jaloos1 london jaloos2 london jaloos3