ممتاز زہرا بلوچ وزیر داخلہ نے لندن میں قاضی فائز عیسی پر ہونے والے حملے پر تفصیلی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں لندن میں پاکستانی ہائی کمشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر تشویش ہے، پاکستانی ہائی کمشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر قانونی کاروائی کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ پاکستان نے برکس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہےپاکستان برکس کی رکنیت کے لیے تمام شرائط مکمل کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان بار ہا عالمی برادری کی توجہ بھارت کی دیگر ممالک میں ماورائے عدالت قتل عام پر دلاتا رہا ہے2019 میں پاکستان نے بھارت سے تجارت معطل کیا بھی بھی تجارت کی وہی پوزیشن برقرار ہے۔ پاکستان کی امریکی سیاست کے حوالے سے کوئی پوزیشن نہیں پاکستان کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں نہ مداخلت کرتا ہے نہ ہی اپنے۔ معاملات میں مداخلت پسند کرتا ہے۔
پاکستان خطے میں حالیہ تبدیلیوں ایران اسرائیل تنازعہ پر بیان دے چکا ہےہم چاہتے ہیں کہ جنگی منظر میں مزید توسیع نہ ہو ہم چاہتے ہیں غزہ میں جلد از جلد جنگی بندی ہو ،
زلمے خلیل زاد کے عمران خان کو رہا کرنے سے متعلق بیان پر سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ کوئی تبصرہ نہیں کروں گی ایک ایسا شخص جس کی کوئی آفیشل حیثیت نہیں اور وہ متنازعہ بیان دیتا رہتا ہے۔
ہم نے دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر سنجیدہ تشویش کا اظہار کیا ہےان دہشت گرد گروہوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں ۔
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب ایک بین الالقوامی فورم میں شرکت کے لیے تھا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ ہم دفتر خارجہ کی جانب سے کسی غیر ملکی سفیر یا سفیروں کے گروپ کے دوسرے شہر دورے کے پروٹوکول سخت کر رہے ہیں ، غیر ملکی سفیر ہمارے مہمان ہیں اور ہم غیر ملکی سفیروں کے مکمل تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں: علی امین گنڈا پور کی وفاقی اور پنجاب حکومت کو پورا پاکستان بند کرنے کی وارنگ!
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں چیف جسٹس (ر) قاضی فائز عیسیٰ اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ حملہ آوروں کی شہریت منسوخ کرنے کےلیے فوری کارروائی کی جائے گی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ فوٹیجز کی مدد سے لندن میں چیف جسٹس (ر) قاضی فائز عیسیٰ اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے۔