Wednesday, October 5, 2022

لندن میں شور مچانے والی سپر کارز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، شور نائٹس برج کے مکینوں کیلئے درد سر

لندن میں شور مچانے والی سپر کارز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، شور نائٹس برج کے مکینوں کیلئے درد سر
لندن (ویب ڈیسک) لندن کونسل نے نائٹس برج ضلع میں شور مچانے والی سپرکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ لندن کے ضلع نائٹس برج میں رات گئے خلیجی ممالک سے لائی گئی سپرکاریں رہائشی علاقوں میں فراٹے بھرتی دکھائی دیتی ہیں اور ان کے انتہائی طاقتور انجنز کا شور مکینوں کے لیے درد سر بن گیا ہے۔ نائٹس برج کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ سپورٹس کارز سہ پہر چار بجے سے لے کر صبح چار بجے تک سڑکوں اور رہائشی ایریا میں شور مچاتی پھرتی ہیں جو نیند میں خلل کا باعث بن رہی ہیں، ان سپرکاروں کے انجنوں کا شور حد سے تجاوز کر گیا جس پر لندن کونسل نے ان کار ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ خلیجی ممالک سے آنے والی ان گاڑیوں کے مالکان قافلے کی صورت میں سفر کرتے ہوئے اور اتنی بلند آواز میں میوزک چلاتے ہیں جو کہ مکینوں کے لیے ناقابل برداشت ہو جاتا ہے۔