Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لندن میں سکھ برادری خالصتان کے قیام کے لیے ایک ہو گئی

لندن میں سکھ برادری خالصتان کے قیام کے لیے ایک ہو گئی
October 22, 2021 --- ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) سکھوں کی بھارت سے علیحدگی کی تحریک زور پکڑنے لگی۔ لندن میں سکھ برادری خالصتان کے قیام کے لیے ایک ہو گئی۔

لندن میں مختلف سکھ تنظیموں نے بھارتی حکومت کی جانب سے سکھوں کی بھارت میں نسل کشی اور وزیر کی جانب سے سکھوں کو گاڑی تلی روند کر ہلاک کرنے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ہوئی۔

مظاہرین میں مرد و خواتین سمیت بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے اور پولیس کی بھاری نفری متعین کی گئی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مظلوم کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے۔ مقبوضہ وادی چنار کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی مذموم سازش بند کی جائے۔

دوسری جانب لندن کے علاقہ ساؤتھ آل سمیت ایشائی اکثریت والے علاقوں میں 31 اکتوبر کو ہونے والے ریفرنڈیم کے حق میں اشتہارات لگائے جا رہے ہیں۔

بھارتی سرکار کی جانب سے کسانوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر لندن میں نو فارمر نو فوڈ کے سلوگن کے ساتھ بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے۔