Friday, December 2, 2022

لندن میں خوف اور دہشت مچانے والے جڑواں گینگسٹرز کی فلم ”لیجنڈ“ کے چرچے

لندن میں خوف اور دہشت مچانے والے جڑواں گینگسٹرز کی فلم ”لیجنڈ“ کے چرچے
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کرائم تھرلر فلم ”لیجنڈ“ کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ فلم رواں برس اکتوبر کو سینما گھروں کا رخ کرے گی۔ فلم میں ایسے دو ہم شکل جڑواں گینگسٹرز کی بائیوگرافی پیش کی گئی ہے جو کہ انیس سو پچاس کی دہائی میں لندن شہر کےلئے خوف اور دہشت کی علامت بنے رہے۔ فلم میں مرکزی کردار ٹوم ہارڈی ادا کر رہے ہیں جبکہ ایمیلی براوننگ اور ٹیرون ایگرٹون بھی جلوہ گر ہونگے۔ انیسویں صدی کا لندن اور اس میں پھرتے گینگسٹرز کے بارے میں جاننے کےلئے انتظار کرنا ہوگا دو اکتوبر کا۔