Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لندن میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف ملین ماسک احتجاج

لندن میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف ملین ماسک احتجاج
November 6, 2021 --- ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) لندن میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف ملین ماسک احتجاج کیا گیا۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں عوام حکومت کی کورونا کی پابندیوں سے سخت  نالاں ہیں۔ سیکڑوں حکومت مخالف مظاہرین بون فائر نائٹ پر لندن کے پارلیمنٹ سکوائر میں جمع ہوئے اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف ملین ماسک احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کی طرف سے وزیراعظم بورس جانسن کا پتلا جلایا گیا۔ اس کے بعد مظاہرین پارلیمنٹ اسکوائر کی طرف بڑھے جہاں پولیس نے انہیں روکا تو مظاہرین نے پولیس پر آتش گیر مواد پھینک دیا۔

دوران احتجاج پولیس اور مظٖاہرین کے درمیان چھیڑپیں شروع ہو گئی اور مظاہرین نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی جس سے پولیس نے 12 افراد کو گرفتا کر لیا۔