Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لندن میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا ایم کیوایم کیخلاف مظاہرہ

لندن میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا ایم کیوایم کیخلاف مظاہرہ
July 26, 2015
لندن(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے کارکنوں نے لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت اشتعال انگیز تقریروں پر الطاف حسین کیخلاف کارروائی کرے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں فیصل واوڈا کی سربراہی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نےایم کیو ایم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ الطاف حسین اشتعال انگیز تقریروں سے پاکستان میں حالات خراب کر رہے ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ الطاف حسین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ وہ اپنی اشتعال انگیز تقریروں کے ذریعے پاکستان کے حالات  خراب نہ کرسکیں۔