Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لندن میں بھارت کے یوم جمہریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی مہم

لندن میں بھارت کے یوم جمہریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی مہم
January 26, 2018

لندن ( 92 نیوز ) لندن میں بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ لندن میں بسوں پر پوسٹر لگا کر کشمیر، خالصتان، آسام اور ناگالینڈ میں ہونے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا گیا ہے ۔

لارڈ نذیر کی قیادت میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے اور فری کشمیر سمیت خالصتان کے حق میں منظم تحریک  کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ لندن میں آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ میں تبدیل کردیا گیا۔

لندن میں ہندوستان میں جاری فری خالصتان،آسام ،ناگا پور اور کشمیر کی آزادی پسند تحریکیوں کے حق میں بینرز لگ گے جبکہ ریلیوں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے ۔ بڑی بڑی گاڑیوں پر پوسٹر آویزاں کر کے لندن کی سڑکوں پر گھمائی گئیں ۔

ریلی کے شرکا نے اپنے خطاب میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں جن جن ریاستوں میں اقلیتوں کے حقوق صلب کئے جارہے ہیں ان کے مطالبات منوانے کے لئے مودی سرکار پر دباؤ ڈالا جائے ۔

گزشتہ روز لارڈ نذیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ  اس مہم کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دولت مشترکہ سربراہی کانفرنس میں برطانیہ آمد تک جاری رکھا جائے گا۔