Friday, September 30, 2022

لندن میں ایکشن فلم ’’برائٹ ‘‘کا رنگا رنگ پریمیئر

لندن میں ایکشن فلم ’’برائٹ ‘‘کا رنگا رنگ پریمیئر

لندن (92 نیوز) ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ ایک بار پھر باکس آفس پر دھوم مچانے کو تیار ہیں۔ ان کی نئی آنے والی فلم’’برائٹ ‘‘کا رنگا رنگ یورپی پریمیئر ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ہدایت کارڈیوڈ ائیرکی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سیارے کے گِرد گھوم رہی ہے جہاں انسان اور پر اسرار مخلوق ایک ساتھ رہتی ہیں تاہم ایک پولیس آفیسر کو خفیہ طور پر ایک مشن مکمل کرنے پر فورس کیا جاتا ہے جس میں اسے ایسے ہتھیاروں کی تلاش کرنی ہوتی ہے جس سے تما م انسانوں اور اس پر اسرار مخلوق کی ہلاکت یقینی ہو جاتی ہے ۔

میکس لینڈیس اور ڈیوڈ ائیر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اداکار وِل اسمتھ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جوئیل اجرٹن،لوسی فرے، نومی ریپیس، ہیپی اینڈریسن اورکنیتھ کوئی سمیت دیگر کئی اداکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو ں گے۔

فلم 22دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔