Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لندن میں آف شور کمپنی بنا کر فلیٹ خریدا کیونکہ میں برطانوی شہری نہیں تھا  : عمران خان

لندن میں آف شور کمپنی بنا کر فلیٹ خریدا کیونکہ میں برطانوی شہری نہیں تھا  : عمران خان
May 16, 2016
اسلام آباد(92نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےکہ لندن میں آف شور کمپنی بناکر فلیٹ 1983میں خریدا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں چونکہ لندن کا شہری نہیں تھا اس لئے ٹیکس بچایا جبکہ میں پاکستان میں 1982سے ٹیکس اداکررہا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتےہوئے کیا ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے فلیٹ 2003میں بیچا جبکہ 2002کے اثاثوں میں اس کا تذکرہ بھی کیا ہے ۔ عمران خان نے کہاکہ مجھے انعام میں ملنے والے دو پلاٹ شوکت خانم کو عطیہ کردیئے تھے 21سالہ کرکٹر کیریئر میں مجھے صرف دو پلاٹ ملے تھے ۔ فلیٹ کب لیا اور کتنے میں بیچا میرے پاس سب ڈاکیومنٹس ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں سب کچھ پارلیمںٹ میں بتاوں گا اور امید کرتا ہوں کہ نواز شریف بھی سوالات کے جوابات دیں گے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔