Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لندن: فلم ‘‘ڈیڈزآرمی’’ کا عالمی پریمیئر، کیتھرین زیٹا جونز کے یخ بستہ موسم میں ریڈکارپٹ پر جلوے

لندن: فلم ‘‘ڈیڈزآرمی’’ کا عالمی پریمیئر، کیتھرین زیٹا جونز کے یخ بستہ موسم میں ریڈکارپٹ پر جلوے
January 27, 2016
لندن (ویب ڈیسک) فلم ‘‘ڈیڈز آرمی’’ کے عالمی پریمیئر کا میلہ اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز نے لوٹ لیا۔ اداکارہ نے لندن کے یخ بستہ موسم میں ریڈکارپٹ پر نسوانی حسن کے جلوے بکھیرے۔ بی بی سی کی کامیڈی پر مشتمل فلم ڈیڈز آرمی پانچ فروری سے برطانیہ میں ریلیز ہو گی لیکن اس کے لندن میں پریمئر کیلئے ریڈکارپٹ فلم کی کاسٹ میں شامل اداکار روشنیوں کی چکاچوند میں نمودار ہوئے لیکن وہاں موجود شائقین کی نظریں چھیالیس سالہ کیتھرین زیٹا جونز پر جمی ہوئی تھیں۔ وہاں موجود شائقین انہیں اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرتے رہے اور ہر کوئی اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کو بیتاب نظر آیا۔ کیتھرین نے فلم میں خاتون صحافی روز ونٹرز کا کردار نبھایا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں شامل ایملی اٹیک بھی پوری تیاری کے ساتھ آئی لیکن حسن ودلکشی میں کیتھرین کو مات نہ دے سکی۔ پچھتر سالہ اداکار مائیکل گیبون، ٹوبی جونز، بل پیٹرسن، ایان لیونیڈر اور دیگر بھی جنگ عظیم دوم اور فاک لینڈز جنگ میں شرکت کرنے والے چیلیسی کے پنشنروں کے ساتھ پریمیئر کی چکاچوند تقریب میں شامل ہوئے۔ فلم دوسری جنگ عظیم کے بارے میں ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔