Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لندن :فلم ”ڈنکرک “کا رنگا رنگ پریمیئر،برطانوی شہزادے ہیری کی شرکت

لندن :فلم ”ڈنکرک “کا رنگا رنگ پریمیئر،برطانوی شہزادے ہیری کی شرکت
July 14, 2017

لندن (92نیوز)لندن میں ایکشن سےبھرپورفلم ”ڈنکرک “کا رنگا رنگ پریمیئرسجایا گیا۔برطانوی شہزادے ہیری کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

تفصیلات کےمطابق لندن میں دوسری جنگ عظیم کی تباہ کاریوں پر مبنی فلم ”ڈنکرک“ کےپریمیئر میں شہزادہ ہیری نے فلم کی کاسٹ کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے ۔ مداحوں کی بڑی تعداد شہزادہ ہیری اور فلم کے ہیرو ہیری اسٹائلز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھی ہیری اسٹائلز مداحوں میں گھل مل گئے اور آٹو گراف دئیےایک خاتون مداح تو فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور آنسو چھلک آئے۔ ایکشن ،ڈرامہ اورہسٹری فلم ”ڈنکرک “ کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے مناظرپرمبنی ہے دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمن فوج ، بلجیئم،برطانیہ ، کینیڈااور فرانس کے فوجیوں کو گھیر لیتی ہے، جس کے بعد انہیں ریسکیو کیا جاتا ہے۔ فلم کی ہدایات کرسٹوفرنولین نے دی ہیں، ایکشن فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ٹام ہارڈی،مارک ریلانس، جیک لوڈین، سیلین مرفی اور ہیری اسٹائلز شامل ہیں ۔ فلم اکیس جولائی کوسینما گھروں کا رخ کرے گی۔