Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لندن: فلم پرائیڈ اینڈ پریجوڈس کا یورپی پریمیئر، کاسٹ میں شامل بعض اداکارائوں کی ارواح کا روپ دھار کر شرکت

لندن: فلم پرائیڈ اینڈ پریجوڈس کا یورپی پریمیئر، کاسٹ میں شامل بعض اداکارائوں کی ارواح کا روپ دھار کر شرکت
February 2, 2016
لندن (ویب ڈیسک) فلم پرائد اینڈ پریجوڈس اینڈ ذومبیز کا یورپی پریمئر لندن میں ہوا۔ ریڈکارپٹ تقریب میں شریک فنکاروں کا کہنا تھا وہ نہیں سمجھتے کہ ان کی کلاسک کہانی کو نئے انداز میں فلمی قالب میں ڈھالے جانے سے آنجہانی ناول نگار جین آسٹن ناراض ہوں گی۔ فلم دو ہزار نو میں شائع ہونے والے اسی نام کے ناول پر مبنی ہے لیکن فلم کی ہیروئن جین آسٹن کی کہانی کی الزبتھ بینٹ ہی ہے جو اپنی محبت پانے کیلئے تلوار کے ساتھ چڑیلوں اور ارواح کا مقابلہ کرتی ہے جو اصل کہانی کی ہیروئن سے بالکل مختلف ہے۔ فلم کی کاسٹ میں شامل بعض اداکارائیں تو پریمئر میں ارواح کا روپ دھار کر آئیں۔ فلم میں مسٹر کولنز کا کردار نبھانے والے میٹ سمتھ کا کہنا تھا وہ سمجھتے ہیں کہ جین آسٹن کی روح اپنی کہانی اچھوتے انداز میں پیش کئے جانے پر ناراض ہونے کے بجائے خوش ہوئی ہوں گی جبکہ ابھرتے ہوئے اداکار ڈگلس بوتھ نے بھی میٹ سمتھ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے فلم کو جین آسٹن کیلئے خراج تحسین قرار دیا۔ اداکار چارلس ڈانس کا کہنا تھا یہ تفریحی فلم ہے جو شائقین کو پسند آئے گی۔ فلم پانچ فروری کو امریکا جبکہ گیارہ فروری کو برطانیہ میں ریلیز ہو گی۔