Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لندن: فلم فلورنس فوسٹر جینکنز کا عالمی پریمئر، آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ میرل موضوع بحث اور لوگوں کی توجہ کا مرکز

لندن: فلم فلورنس فوسٹر جینکنز کا عالمی پریمئر، آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ میرل موضوع بحث اور لوگوں کی توجہ کا مرکز
April 13, 2016
لندن (نائنٹی ٹو نیوز) فلم فلورنس فوسٹر جینکنز کا عالمی پریمئر لندن میں ہوا جس میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ میرل سٹریپ موضوع بحث اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ ساتھی اداکار بھی میرل کی مدح سرائی میں پیش پیش رہے۔ کئی آسکر ایوارڈ جیتنے والی میرل سٹریپ فلم کی کاسٹ میں شامل اداکاروں کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر جلوہ افروز ہوئیں تو شائقین نے زوردار تالیاں بجائیں اور ہر شخص میرل کی جھلک دیکھنے کو بیتاب اور انہیں اپنی طرف متوجہ کرتا نظر آیا۔ سٹیفن فریئرز کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم میں میرل نے نیویارک کی ایک امیر خاتون کا کردار کیا ہے جسے جنون کی حد تک گلوکاری کا شوق تھا جو شوہر کی تعریف سے غلط فہمی میں مبتلا ہو جاتی ہے کہ وہ بڑی گلوکارہ بن گئی ہے اور کارنیگی ہال میں کانسرٹ کرنے کا فیصلہ کر لینے کے بعد اس کے شوہر سینٹ کلیئر کو  پیانو نواز کوسمے میک مون اور سامعین کو اپنی اہلیہ کے گائیکی کے ٹیلنٹ کو منوانے کے چیلنج کا سامنا ہے۔ فلم  کی کاسٹ میں ہیوگرانٹ، سائمن ہیلبرگ، ریبیکا فرگوسن شامل ہیں۔ فلم برطانیہ میں چھے مئی جبکہ امریکا میں بارہ اگست کو ریلیز ہو گی۔