Saturday, July 27, 2024

لندن ، غیر قانونی دولت سے بنائی گئی جائیدادوں کا کھوج لگانے کیلئے نیا قانون نافذ

لندن ، غیر قانونی دولت سے بنائی گئی جائیدادوں کا کھوج لگانے کیلئے نیا قانون نافذ
February 3, 2018

لندن (92 نیوز) برطانیہ میں غیرقانونی دولت سے بنائی گئی جائیدادوں کا کھوج لگانے کیلئے نیا قانون نافذ کردیا گیا ۔
پاکستان کے بعد اب شریف خاندان کے لئے برطانیہ میں بھی مشکلات بڑھنے لگیں ۔
اعلیٰ عدلیہ کی طرف سے پاکستانیوں کی اوورسیز خاص طور پر برطانیہ میں غیر قانونی جائیدادوں کا کھوج لگانے کے اعلان اور حکومت برطانیہ کی طرف سے نافذ کئے گئے نئے قانون کے بعد ایسی جائیدادوں اور بینک اکائونٹس کے حامل افراد میں بے چینی عروج پر پہنچ گئی ۔
حکومت برطانیہ نے ملک میں آنے والی دولت کی شفافیت میں موجود سقم دور کرنے کیلئے ایک نئے قانون بنایا ہے جسے ان ایکسپلینڈ ویلتھ آرڈر کا نام دیا گیا ہے ۔
اس قانون کے تحت نیشنل کرائم ایجنسی ، ریونیو اینڈ کسٹمز ، فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی اور کرائون پراسیکیوشن سروس کسی بھی جائیداد کی رقم کی برطانیہ منتقلی اور اس متعلقہ ملک میں اس رقم کے حصول بارے چھان بین کی مجاز ہو گی ۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے شریف فیملی کی 16, 16a, 17 اور 17 a ایوان فیلڈ ہائوس پارک لین کے علاوہ جن چار پراپرٹیز کو چنا ہے ان میں کین وڈ گیٹ لندن ملکیتی فرسٹ فیملی آف آذر بائیجان، ، 138 اے، 138 بی وائیٹ ہال لندن ملکیت فرسٹ ڈپٹی پرائم منسٹر آف رشیا، ، ڈائون ہائوس گلڈفورڈ ملکیتی سابق لیبین میجر جنرل احمد محمد ازوائی اور 7 اور 8 وٹیکر اسٹریٹ بیلگراویا لندن ملکیت صدر نائیجیرین سینٹ شامل ہیں ۔