Thursday, October 6, 2022

لندن : شہباز شریف کی برطانوی وزیر تجارت سے ملاقات

لندن : شہباز شریف کی برطانوی وزیر تجارت سے ملاقات
لندن(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کا لندن میں برطانوی حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہےوزیر تجارت لارڈ فرانسس موڈ سے ملاقات میں شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ تفٓصیلات کےمطابق شہباز شریف نے پاکستان کیلئے ایکسپورٹ فنڈ میں اضافے پر برطانیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے یورپی یونین کیلئے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور نالج پارک میں بھی برطانوی سرمایہ کاری کیلئے کئی مواقع موجود ہیں اس موقع پر وزیر تجارت و سرمایہ کاری لارڈ فرانسس موڈکا کہنا تھا کہ حکومت برطانیہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہتی ہے۔ عوامی خدمت کے شعبوں میں نگرانی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے پنجاب نے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔