Tuesday, October 4, 2022

لندن : شہبازشریف کی آئی سی یو میں نوازشریف سے ملاقات

لندن : شہبازشریف کی آئی سی یو میں نوازشریف سے ملاقات
لندن(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے  آئی سی یو میں ملاقات کی اور انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی حمزہ شہباز اور سلمان شہبازبھی اُن کے ہمراہ تھے جبکہ واپسی پر وزیراعلٰی پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کے بجائے پرائیویٹ ٹیکسی میں بیٹھ کر گئے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف  وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے بعد لندن کے پارلے اسٹریٹ کلینک میں گئے اور وزیراعظم کی خیریت دریافت کی اس موقع پر حمزہ شہباز اورسلمان شہبازبھی اُن کے ہمراہ تھے وزیراعلٰی تقریباً ایک گھنٹہ تک اسپتال میں رہےجبکہ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن  پرغصہ ٹھنڈا نہیں  ہو سکا۔ واپسی پر اسپتال کے باہر پاکستانی  ہائی کمیشن لندن کی چار سے پانچ گاڑیاں کھڑی تھیں  مگرمیاں شہبازشریف  اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ کالی ٹیکسی میں بیٹھ کر گھر روانہ ہوئےواضح رہے کہ  دو روز قبل جب میاں شہباز شریف لندن آئے تھے تو  ہیتھرو ایئرپورٹ پر ان کے لئے گاڑی نہیں بھیجی گئی تھی ، ناقص انتظامات کے باعث انہوں نے پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کی سرزنش  بھی کی تھی۔ پارلے اسڑیٹ کلینک کے باہرمیڈیا کے نمائندوں اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی مگر  پاکستانی ہائی کمشن کی طرف سے نہ تو پریس اتاشی اور نہ ہی  ہائی کمیشن کی طرف سے  کسی اور نمائندے  نے آنے کی زحمت کی۔