Monday, September 26, 2022

لندن : شرجیل میمن کو پاکستانی شہری نے لندن کی سڑکوں پر گھیر لیا

لندن : شرجیل میمن کو پاکستانی شہری نے لندن کی سڑکوں پر گھیر لیا
لندن(92نیوز)سندھ کے سابق وزیراطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن کو اس وقت خفگی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں لندن کی معروف سڑک پر ایک پاکستانی نے گھیر لیا ۔ پاکستانی نوجوان نے شرجیل میمن کو کھر ی کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ تم لوگ پاکستان کے وسائل لوٹ کر لندن کی سڑکوں پر عیاشیاں کررہے  ہو۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ میمن صاحب آپ مجھے بتاتے کیوں نہیں کہ آپ نے پاکستان کی منی لانڈرنگ کرکے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کئے ہیں ۔ نوجوان نے اس موقع پر پولیس بلانے کی بھی دھمکی دے دی ہے جبکہ شرجیل میمن خاموشی سے یہ سب کچھ سنتے رہے ۔