Sunday, December 4, 2022

لندن سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ،وطن سے ہماری محبت غیرمشروط ہے : فاروق ستار

لندن سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ،وطن سے ہماری محبت غیرمشروط ہے : فاروق ستار
اسلام آباد(92نیوز)ایم کیوایم پاکستان کےسربراہ فاروق ستارکاکہناہےکہ ہم نےلندن سےمکمل لاتعلقی کااعلان کیاہے وطن سے ہماری محبت غیرمشروط ہےاورہم نے خودکو بانی قائدسےالگ کرلیاہے۔ فاروق ستارنےحکومتی قراردادکی بھی حمایت کردی۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ  بائیس اگست کا دن ہمارےلئےسب سے برادن تھا،متحدہ بانی نے جب پاکستان سے لکیر کھینچی تو ہم نےبھی لکیر کھینچ دی ہے۔ فاروق ستارنےقومی اسمبلی کےباہرمیڈیاسےبات چیت کرتے ہوئے کہاکہ  وطن سے ہماری محبت غیرمشروط ہے، ہم نے خود کو بانی قائد سےالگ کر لیا ہے۔فاروق ستارکاکہناتھاکہ  پاکستان مردہ باد کہنے والوں کو پوری قوم نے ردکردیا ہےہم حکومتی قراردادکی حمایت کرتےہیں۔ہمیں موقع دیا جاتا تو اپنی قرارداد بھی پیش کرتے۔ ایم کیوایم پاکستان کےسربراہ نےمزیدکہاکہ  پاکستان زندہ باد کہنے والوں  کو سینے سے لگایا جائے۔