Saturday, July 27, 2024

لندن: سپر ہیرو فلم بلیک پینتھر کا رنگا رنگ پریمئر

لندن: سپر ہیرو فلم بلیک پینتھر کا رنگا رنگ پریمئر
February 9, 2018

لندن (92 نیوز) ہالی وڈ کی سپر ہیرو فلم بلیک پینتھر کا لندن میں رنگا رنگ پریمئئر منعقد ہوا ۔
فلم کی سٹار کاسٹ نے سیاہ کارپٹ پر جلوے بکھیر کر ایونٹ کا مزہ دوبالا کر دیا ۔
مارویل سٹوڈیوز کی نئی سپر ہیرو مووی بلیک پینتھر کے چرچے زبان زد عام ہے ، نہ صرف فلم کی پوری سٹار کاسٹ سیاہ فام اداکاروں پر مشتمل ہے بلکہ اِس نے پری ٹکٹ سیلز کے تمام ریکارڈز بھی توڑے ہیں ۔
لندن کے مقامی تھیٹر میں فلم کا زبردست پریمئر منعقد ہوا جس میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار چیڈوِک بوزمین،مائیکل بی جورڈن ،لوپیتا یونگو ،اینڈی سرکس شریک ہوئے ۔
ستارے جب سیاہ کارپٹ پر اترے تو مداحوں نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا ۔
فلم تیرہ فروری کو برطانیہ اور سولہ فروری کو امریکا سمیت دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کیجائے گی ۔