Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  لندن : سات جولائی دو ہزار پانچ میں بم دھماکوں میں مرنے والوں کی یاد میں مختلف تقریبات کا اہتمام

   لندن : سات جولائی دو ہزار پانچ میں بم دھماکوں میں مرنے والوں کی یاد میں مختلف تقریبات کا اہتمام
July 7, 2015
لندن(92نیوز)برطانیہ میں سات جولائی  دوہزار پانچ میں ہونے والے دھماکوں سے مرنے والوں کی یاد میں  یہاں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سات  جولائی کے لندن دھماکوں میں یوں تو باون افراد جان سے گئے اور درجنوں زخمی  ہوئے  مگر اس نقصان نے برطانیہ کی تاریخ میں ایسے  انمٹ نقوش چھوڑے ہیں کہ،، دس برس بعد بھی برطانوی عوام اس  واقعے  کو فراموش نہیں  کرسکے۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور شہزادہ ولیم  نے ہائیڈ پارک میں سیون سیون کے دھماکوں میں مرنے والوں کی یاد میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی  اور مرنے والوں کی یاد گار پر پھول چڑھائے۔ سینٹ پاؤل  کیتھڈرل میں مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،چار دھماکوں کی مناسبت سے چار شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ پرنس ولیم نے  دھماکوں کا شکار ہونے  افراد کی  فیملیز اور اس دوران امدادی سرگرمیوں میں مصروف  رہنے والے عملے سے  بھی ملاقاتیں کیں۔   1 2 3 6  3333333