Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لندن: سابق صدر آصف زرداری سے سینیٹر رحمان ملک کی ملاقات، پانامالیکس اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

لندن: سابق صدر آصف زرداری سے سینیٹر رحمان ملک کی ملاقات، پانامالیکس اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
May 17, 2016
لندن (نائنٹی ٹو نیوز) سابق صدرآصف زرداری سے پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے لندن میں  ملاقات کی۔ پاناما لیکس کے تناظر میں وزیراعظم نوازشریف اور آصف علی زرداری کی بیٹھک کا کوئی امکان نہیں۔ لندن میں سابق صدرآصف زرداری سے پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال اور  پاناما لیکس کے حوالے سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کو خصوصی ہدایات دیں۔ رحمان ملک نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔