Thursday, September 29, 2022

لندن : دہشت گردی کا خطرہ‘ سرچ آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد گرفتار

لندن : دہشت گردی کا خطرہ‘ سرچ آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد گرفتار
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی پولیس نے لوٹن سے سرچ آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ گرفتار افراد کی نشاندہی پر مزید سات مقامات پر آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد یورپ بھر میں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی ماہرین نے برطانیہ میں بھی پیرس طرز کے حملوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا اسی تناظر میں آج لندن میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ لندن میٹروپولیٹن پولیس کا کہناہے کہ کارروائی کاپیرس حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تمام گرفتار افراد کی عمر تیس برس ہے اور انہیں لندن پولیس سٹیشن میں رکھا گیا ہے۔ لوٹن سمیت سات مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔