لندن : دھمکیوں کے باوجود شاندار نیوایئر پریڈ‘ بیس ممالک کے افراد نے حصہ لیا

لندن (ویب ڈیسک) لندن میں شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کے باوجود شاندار پریڈ ہوئی جس میں بیس ممالک کے افراد نے حصہ لیا۔ مقامی لوگوں سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد پریڈ کا نظارہ کرنے سڑکوں پر امڈ آئی۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں نئے سال کے پہلے دن بیس ممالک کی نمائندگی کرنے والے آٹھ ہزار سے زائد افراد نے پریڈ میں حصہ لیا۔ پریڈکی سکیورٹی کےلئے مسلح پولیس گشت کرتی رہی جبکہ ممکنہ خطرے کے باوجود ہزاروں افراد آئے اور پریڈ میں شرکت کی۔
پریڈ کے شرکاءکا کہنا تھاکہ وہ دہشت گردی کو شکست دینے کےلئے جمع ہوئے ہیں۔ امریکا اور یورپ میں نیوایئر کی شام خوف کے سائے منڈلاتے رہے مگر اس کے باوجود مقامی لوگ اور سیاح نئے سال کی خوشیاں منانے گھروں سے نکلے اور بہت بڑی تعداد نے نیویارک اور یورپ سے لندن کا رخ کیا اور سالانہ پریڈ کی خوشیوں میں شامل ہوئے۔