Friday, December 2, 2022

داعش کی حمایت کا الزام‘ برطانوی مبلغ انجم چودھری کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا

داعش کی حمایت کا الزام‘ برطانوی مبلغ انجم چودھری کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی عدالت نے دہشت گردی پر اکسانے کے الزام میں داعش کے حامی پاکستانی نژاد برطانوی مبلغ انجم چودھری اور اس کے ساتھی کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی مبلغ انجم چودھری نے داعش سے وفاداری کا آن لائن حلف اٹھایا۔ انچاس سالہ انجم چودھری کو اولڈ بیلی کی عدالت نے مجرم قرار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لندن کے نواحی علاقے الفریڈ سے تعلق رکھنے والے انجم چودھری کے پیروکاروں نے برطانیہ اور دوسرے ملکوں میں حملے کیے۔ جج نے انجم چودھری کو خطرناک اور سوچ سمجھ کر کام کرنے والا قرار دیا۔ انجم چودھری کے ساتھی میزان الرحمن کو بھی ساڑھے پانچ سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ عدالت میں دونوں ملزموں کی وہ تقاریر بھی سنائی گئیں جن میں انہوں نے لوگوں کو داعش کی حمایت پر اکسانے کی کوشش کی۔