Saturday, July 27, 2024

لندن: جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ‘‘اسپیکٹر’’ کا ورلڈ پریمیئر، کاسٹ کے ریڈکارپٹ پر جلوے، مداحوں سے خوب داد سمیٹی

لندن: جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ‘‘اسپیکٹر’’ کا ورلڈ پریمیئر، کاسٹ کے ریڈکارپٹ پر جلوے، مداحوں سے خوب داد سمیٹی
October 28, 2015
لندن (ویب ڈیسک) لندن میں جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ‘‘اسپیکٹر’’ کا ورلڈ پریمیئر ہوا۔ فلم کی کاسٹ نے ریڈکارپٹ پر جلوے بکھیرے۔ ہالی ووڈ ایکشن اور تھرلر فلم ‘‘اسپیکٹر’’ چھبیس اکتوبر سے برطانوی سنیما گھروں کی زینت بن چکی ہے جبکہ یورپی سنیما گھروں میں یہ فلم مختلف ایام میں ریلیز کی جا رہی ہے۔ جرمنی میں یہ فلم پانچ نومبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔ ورلڈ پریمیئر کا اہتمام لندن کے رائل البرٹ ہال میں کیا گیا۔ برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ نے بھی فلم دیکھی۔ فلم میں جیمز بانڈ کا کردار نبھانے والے ڈینیئل کریگ اور فلم کی دو ہیروئنیں فرانسیسی اداکارہ لی سیڈو اور اطالوی مونیکا بالوچی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ اطالوی اداکارہ مونیکا بالوچی کو اکاون برس کی عمر میں بانڈ گرل بننے کا موقع ملا ہے۔ جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ‘‘اسپیکٹر’’ کے ہدایتکار سام مینڈیز ہیں جو ورلڈ پریمئر کے موقع پر شائقین کے ساتھ رائل البرٹ ہال میں موجود تھے اور اپنی فلم کی داد سمیٹتے رہے۔ فلم کی عکاسی آسٹریا، برطانیہ، اٹلی اور مراکش میں کی گئی ہے۔