Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لندن : جشن آمد رسول کی مناسبت سے نکالے گئے جلوس میں مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

لندن : جشن آمد رسول کی مناسبت سے نکالے گئے جلوس میں مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
December 12, 2016

 لندن(ویب ڈیسک)لندن میں عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پر سالانہ جلوس نکالا گیا  جس میں مسلمانوں  کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کے ماننے والوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کےمطابق لندن میں بسنے والے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کی ایک بڑی تعداد بھی  میلاد مصطفیﷺ کے سلسلے میں نکالے گئے اس جلوس میں شریک ہوئی  ۔اس موقع پر مقررین  نے حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔اُن کا کہنا تھا کا کہنا تھا کہ چودہ سو سال قبل دنیا  ظلمت کدہ تھی  لیکن حضرت محمد ﷺ کی بعثت کے بعد ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے ۔ آج بھی حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت پر عمل کر کے دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔