Sunday, October 2, 2022

لندن: جرائم پیشہ افرادکے خلاف پولیس کا سرچ آپریشن ،ایک شخص ہلاک،4گرفتار

لندن: جرائم پیشہ افرادکے خلاف پولیس کا سرچ آپریشن ،ایک شخص ہلاک،4گرفتار
لندن(ویب ڈیسک)لندن میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف سرچ آپریشن کے دوران پولیس کی فائرنگ سےزخمی شخص  چل بسا جبکہ میٹروپولیٹن پولیس نے کارروائی میں چارافرادکوگرفتار کرلیا گرفتارافراد پر جیل سے قیدی چھڑانے کی سازش  کاالزام ہے۔ تفصیلات کےمطابق لندن کے شمالی علاقے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ اورمیٹروپولیٹن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس اہلکارکی فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑگیا،سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیو  میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمی شخص کوبچانے کے لیے میڈیکل اسٹاف نے فٹ پاتھ پراسے طبی امداد دی مگروہ جانبرنہ ہوسکا۔ اسکاٹ لینڈیارڈ نے سرچ آپریشن کے دوران چارگرفتارافراد کے حوالے سے پریس ریلیزجاری کرتے ہوئے کہاکہ گرفتارافرادکو جیل سے قیدی چھڑانے کی منصوبہ سازی کرنے کے الزام میں گرفتارکیاگیاہے جبکہ ان کی عمریں اکتیس،تیس ،پچیس اورانیس برس ہے تاہم ان کے نام ظاہرنہیں کئے گئے۔