لندن ، بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سکھوں کیلئے آزاد ملک خالصتان کے حق میں مظاہرہ
لندن (92 نیوز) لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سکھوں کیلئے آزاد ملک خالصتان کے حق میں زبردست مظاہرہ کیا گیا۔
سکھوں کے آزاد ملک خالصتان کے لیے بھارت سے چلنی والی تحریک خالصہ لندن میں زورپکڑنے لگی۔
چونتیس سال قبل بھارتی شہر امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں چھ جون کو نہتے سکھوں پر بھارتی حکومت نے جو خون کی ہولی کھیلی تھی ، اس پر آج بھی سکھ کمیونٹی سراپا احتجاج ہے ۔
دنیا بھر کی طرح لندن میں بھی بھارتی ہائی کمیشن کے باہرسکھوں نے خالصتان اور کشمیر کی آزادی کے نعرے لگائے۔
سکھ رہنماؤں نے خالصتان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور مسلسل بھارت مردہ آباد اور لے کے رہیں گے خالصتان کے نعرے لگا رہے تھے۔
مظاہرے میں سکھ رہنماؤں سمیت کشمیریوں اور بھارت کی دیگر اقلیتوں کے نمائندوں نےشرکت کی ۔
مظاہرین نے سکھوں کےگرفتار رہنما سردارجوگی سنگھ کی رہائی کا مطالبہ کیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھارتی سکھوں پر مظالم اور جوگی سنگھ کی رہائی کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔