Tuesday, February 7, 2023

لندن ، برطانوی کاروباری طبقہ نو ڈیل بریگزیٹ کی خبروں پر تشویش کا شکار

لندن ، برطانوی کاروباری طبقہ نو ڈیل بریگزیٹ کی خبروں پر تشویش کا شکار
لندن (92 نیوز) برطانوی کاروباری طبقہ نو ڈیل بریگزیٹ کی خبروں پر تشویش کا شکار ہو گیا۔ برطانیہ کی پانچ بڑی کاروباری کمپنیوں نے نوڈیل بریگزیٹ کی صورت میں کاروبار کو شدید نقصان کا امکان ظاہر کر دیا اور سیاست دانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی تقسیم اور اندرونی خلش کی وجہ سے نوڈیل بریگزیٹ سے اجتناب کریں۔ کاروباری فرمز کے مطابق کاروباری طبقہ لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کئے ہوئے ہے اور نوڈیل کی صورت میں یہ تمام لوگ بےروزگار ہو جائیں گے۔ ان کمپنیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتنے کم وقت میں بڑی کمپنیوں کی اتنی بڑی نقل مکانی ممکن نہیں۔