Tuesday, April 30, 2024

لندن : ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف درجنوں پاکستانیوں کا مظاہرہ

لندن : ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف درجنوں پاکستانیوں کا مظاہرہ
August 27, 2016
لندن(92نیوز)برطانیہ میں مقیم  ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف لندن میں  درجنوں پاکستانیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی ۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کے اشتعال انگیز بیانات کے بعد پاکستان کی طرح دنیا بھر میں رہنے والے لاکھوں پاکستانی بھی  شدید کرب اور بے چینی میں مبتلا ہیں ۔ لندن  کے علاقہ ایجوئر میں مقیم   ایم کیو ایم بانی کے گھر کے باہر درجنوں پاکستانیوں نے احتجاجی  مظاہر کیا ۔ مظاہرین نے پاکستان بنایا  تھا پاکستان بچائیں گے کہ نعرے بھی لگائے ۔ مظاہرین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ  کیا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنے  پر ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف کارروائی کی جائے۔