Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لندن : ایم کیو ایم قائد کے رہائش گاہ کے باہر پاکستانی کمیونٹی کا زبردست احتجاج

لندن : ایم کیو ایم قائد کے رہائش گاہ کے باہر پاکستانی کمیونٹی کا زبردست احتجاج
August 23, 2016
لندن(92نیوز)پاکستان مخالف بیان پرتحریک انصاف اورلندن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعدادمیں ایم کیو ایم قائد کی رہائش گاہ کےباہراحتجاجی مظاہرہ  کیا جبکہ پی ٹی آئی نے لندن پولیس کومتحدہ قائدکےخلاف اشتعال انگیز تقریرکرنے پرکارروائی کرنے کی درخواست دےدی۔ تفصیلات کےمطابق  ملک بھرکی طرح لندن میں بھی متحدہ قائد  کی اشتعال انگیزتقریرکےخلاف پاکستانی کمیونٹی نے شدیدغم وغصےکااظہارکیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اورپاکستانی کمیونٹی  نے لندن میں  متحدہ  کے  قائد  کی رہائش گاہ  کے  باہر  مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نےپاکستانی پرچم اور کتبے اٹھارکھے تھے جن پر  نعرے درج تھے۔   ایم کیو ایم لندن نےمظاہرین کی بڑی تعداد   کواپنے قائد  کی زندگی کے لیے خطرہ قراردیا اورپولیس  طلب کرلی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی لندن نے میٹروپولیٹن پولیس کواشتعال انگیزتقریرکرنے پر ایم کیو ایم قائد کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست دے دی ہے۔