لندن: ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے تین وکٹوں کے نقصان پر دو سو ستاسی رنز

لندن (ویب ڈیسک) ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ لندن کے کنگسٹن اوول میں کھیلا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک تین وکٹوں کے نقصان پر دو سو ستاسی رنز بنا لیے۔
انگلینڈ نے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے اوپنرز کرس راجرز اور ڈیوڈ وارنر نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ راجرز تینتالیس اور وارنر پچاسی رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے کپتان مائیکل کلارک کو میدان میں آنے پر انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا تاہم وہ صرف پندرہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
دن کے اختتام پر سٹیون سمتھ اٹھہتر اور ایڈم ووجز سینتالیس رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی طرف سے ووڈ، سٹوک اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔