Saturday, July 27, 2024

لندن : آصف زرداری سے چانڈیو کی ملاقات ،پانامہ لیکس پر پارٹی پالیسی پر مشاورت

لندن : آصف زرداری سے چانڈیو کی ملاقات ،پانامہ لیکس پر پارٹی پالیسی پر مشاورت
April 12, 2016
  لندن(92نیوز)سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سےملاقات کی ہے، زرداری نے پانامہ لیکس پر پارٹی رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کی ملاقات لندن میں ہوئی، آصف علی زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو پاناما لیکس پر کسی بھی قسم کے بیان دینے سے منع کر دیا، ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری نے پارٹی کی سینئر قیادت کو ہدایت کی کہ ملک میں کسی بھی غیر جمہوری  اقدام کی راہ ہموار نہ ہونےدی جائے۔