Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لندن ، ہیتھرو ایئرپورٹ میں دو گاڑیوں میں تصادم ،ایک شخص ہلاک

لندن ، ہیتھرو ایئرپورٹ میں دو گاڑیوں میں تصادم ،ایک شخص ہلاک
February 14, 2018

لندن ( 92 نیوز ) لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ، حادثے کے باعث کئی پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ۔

لندن کے ہیتھرو ایئروپورٹ کے ٹرمینل فائیو کے قریب دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں  جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کے عملے کے دو ارکان معمولی زخمی ہوگئے ، موقع پر ہی طبی امداد کے دوران ایک زخمی کو دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ جانبز نہ ہوسکا۔

 حادثے کی وجہ سے ہوائی اڈے پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا جبکہ ٹیک آف کرنے والے ایک طیارے سے تمام مسافروں کو اتار لیا گیا۔

 برطانوی پولیس کے مطابق واقعہ محض ایک حادثہ ہے جس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔