Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لندن:ہزاروں افراد کنزرویٹو پارٹی کی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

لندن:ہزاروں افراد کنزرویٹو پارٹی کی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
July 2, 2017

 

لندن(ویب ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تھمنے کو نہیں آ رہا لندن میں ہزاروں افراد کنزرویٹو پارٹی کی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربن نے ایک بار پھر ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی نے قبل از وقت انتخابات میں اکثریت کیا کھوئی برطانوی عوام تھریسا مے حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی ۔ ہزاروں افراد نے لندن میں پارلیمنٹ کے سامنے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا برطانوی شہریوں نے تھریسا مے کی سادگی اپنانے کی مہم ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور برطانوی دارالحکومت کی سڑکوں پر احتجاجی مارچ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں سادگی نہیں صحت اور رہائش کی بہتر سہولتیں درکار ہیں۔

لندن کے احتجاج میں لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربن نے بھی شرکت کی۔ اپوزیشن لیڈر نے گرینفل ٹاور میں آتشزدگی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور رہائشی عمارتوں میں حفاظتی اقدامات سے متعلق قانون سازی کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ الیکشن میں کوئی بھی پارٹی سادہ اکثریت حاصل نہیں کر سکی وہ ملک میں نئے انتخابات کرانے کے مطالبے پر ڈٹے رہیں گے۔

برطانوی عوام نے حکومت کے قدامت پسندانہ اقدامات کو مسترد کر دیا ہے اور تھریسامے کی مخلوط حکومت کو احتجاجی مظاہروں اور بریگزٹ جیسے چیلنجز کا سامنا ہےجبکہ اپوزیشن ملک میں نئے انتخابات کامطالبہ کر رہی ہے۔