Tuesday, August 16, 2022

لندن:ریل نیٹ ورک کی بجلی فیل،ہزاروں افراد ٹرینوں میں پھنس گئے

لندن:ریل نیٹ ورک کی بجلی فیل،ہزاروں افراد ٹرینوں میں پھنس گئے
لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ میں ریل نیٹ ورک کی بجلی فیل ہونے سے ہزروں افراد کا ٹرین کا سفر ایک بھیانک خواب  میں بدل گیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں ریل نیٹ ورک کے بجلی کے نظام میں اچانک خرابی پیدا ہونے سے مختلف روٹس کی ٹرین سروس کئی گھنٹوں کےلیے معطل ہوگئی۔ بجلی جانے سے ہزاروں افراد ٹرینوں میں پھنس گئے رش اور اے سی بند ہونے سے مسافروں کا برا حال ہوگیا۔ جبکہ کئی مسافر آپس میں الجھتے بھی رہے، انجینئرز خرابی دور کرنے لے لیے کام کررہے ہیں اور کچھ روٹس پر ٹرین سروس بحال کردی گئی ہے۔